• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی کے13 نئے ایم فل پروگرامز کی منظوری ،این او سی جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے لیے13 نئے ایم فل پروگرامز کی منظوری ،این او سی جاری کر دیا یہ بات وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رمضان نے اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق، ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر عدنان طاہر، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر محمد کاشف، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نادر مگسی، ڈائریکٹر آئی ٹی سہیل چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشن، ڈاکٹر محمد نعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمیشن وسیم عالم، ڈی ایس اے ڈاکٹر قرۃ العین، ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر فاروق بزدار، ڈائریکٹر ایلومنائی ڈاکٹر سجاد نعیم، سیکرٹری وائس چانسلر پروفیسر شفقت عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمیشن سیل ڈاکٹر بینش زین اور تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید