کراچی(اسٹاف رپورٹر)33 ویں ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز میں کرکٹ کو ایک بار پھر شامل کر لیا گیا۔ہفتے کوایشین کرکٹ کونسلاور کرکٹ ایسوسی ایشن آف تھائی لینڈ نے متفقہ طور پر کرکٹ کو ایس ای اے گیمز میں شامل کر نا فیصلہ کیا۔ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز اگلے سال دسمبر میں تھائی لینڈ میں ہوں گےجس میں مردوں کے علاوہ خواتین ٹورنامنٹ بھی ہوگا۔