• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی او بی ایم کا 27 واں جلسہ تقسیم اسناد، 1,591 طلبا کو ڈگریاں تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کا 27 واں جلسہ تقسیم اسناد ہفتے کو منعقد ہوا جس میں 1,591طلبا کو ڈگریاں تفویض کی گئیں،24 غیر معمولی طلباء کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا جبکہ 44کو میرٹ سرٹیفکیٹ ملے۔ بی بی اے، بی ایس، ایم بی اے، ایم ایس، ایم فل، اور پی ایچ ڈی سمیت مختلف پروگراموں میں ڈگریاں تفویض کی گئیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے، اس موقع پرسابق نگراں وفاقی وزیر تجارت صنعت و پیداوارڈاکٹر گوہر اعجاز، سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اوریاسمین فصیح بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے خطاب میں گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی غیر متزلزل حمایت نے انہیں اس اہم سنگ میل تک پہنچایا۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے چانسلر بشیر جان محمد نے گریجویٹس کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کا احترام کریں۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور اپنی زندگیوں اور کیریئر میں قدر بڑھانے کے لیے کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دیں۔ سابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ جب میں جوش و خروش سے بھرے نوجوان ذہنوں سے گھرا ہوا ہوں تو مجھے توانائی ملتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید