کراچی(اسٹاف رپورٹر) سمندر میں ڈوبی ہوئی سمیت 3افراد کی لاشیں ملی ہیں ،ڈاکس تھانہ کی حدود ڈاکیارڈ ،کے آئی سی ٹی کے قریب ایک شخص کی سمندر میں ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو رضاکاروں نے موقع پرپہنچ کر ڈوبے ہوئے شخص کی لاش کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا تاہم متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،عزیز بھٹی تھانہ کی حدود حسن اسکوائر ایکسپو سینٹر کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے تاہم اس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔کھارادر کے علاقے نیپئر روڈ بولٹن مارکیٹ کےقریب فٹ پاتھ سے 23سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ۔