کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پینے کے صاف اور محفوظ پہلے واٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا۔اس سے ضلع بن قاسم ٹاؤن میں ہر روز 10,000 سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی میسرآئے گا۔افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ” پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی ایک بنیادی ضرورت ہے۔ مجھے یہ دیکھ خوشی ہوئی ہے کہ نیسلے نے کراچی کے لوگوں کےلئے اپنی کمیونٹی کی بہتری پر توجہ مرکوز کررکھی ہے جو یقیناً ایک بڑا کام ہے، جیسن آوانسینا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا کہ ہم طبقات کےلئے اپنی ویلیوچین میں مشترکہ اقدار کی تخلیق کےلئے پرعزم ہیں اور پینے کے صاف اور محفوظ 9ویں واٹر پلانٹ کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے مطابق خاندانوں، طبقات اور کرہ ارض پر مثبت اثرات مرتب کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔