کراچی( اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال کے آئی ٹی انچارج زیاد احمد پر قاتلانہ حملے کے بعد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔فائرنگ کے بعد زیاد احمد شدید زخمی حالت میں خود گاڑی چلاتے رہے۔ زیاد احمد نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا اور قریبی عمارت کے سیکیورٹی گارڈز تک پہنچے۔ شدید زخمی زیاد احمد نے گاڑی سے اتر کر سیکیورٹی گارڈز کو اپنے زخمی ہونے کا بتایا۔فوٹیج میں زیاد احمد کے جسم پر تین گولیاں لگنے کے واضح نشان موجود ہیں۔