کراچی (سٹاف رپورٹر) ملیر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ارشاد شر ایڈووکیٹ صدر اور ایاز چانڈیو جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ انتخابی نتائج کے بعد نومنتخب عہدیداروں کے حامیوں نے خوشی میں نعرے لگائے اور رقص کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ملیر کورٹ میں منعقد ہوئے ۔ ملیر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات الیکشن کمشنر ایڈوکیٹ شمس ہادی، محرم علی راز شر، ایڈووکیٹ عبدالرشید کٹپر کی زیر نگرانی منعقد ہوئے،۔انتخابی عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے ارشاد شر 337 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سردار سیال کو 283 ووٹ ملے۔ جنرل سیکرٹری کے لیے ایاز چانڈیو نے 338 ووٹ حاصل کیے۔