• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، کم عمر لڑکی سمیت 4 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حاد ثات کم عمر لڑکی سمیت 4 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانہ کی حدود گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 28سالہ الطاف ولد علی گل جاں بحق جبکہ قابل ولد علی نواز اورعثمان ولد محمد زخمی ہوگئے ،حادثہ کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ،ماڑی پور تھانہ کی حدود ماڑی پور روڈ کے الیکٹرک دفتر کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے12سالہ یاسرا دختر غلام یاسین جاںبحق ہوگئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید