• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر کی برسی پر 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسے کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی پر27دسمبر کو گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑے جلسے عام کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری سمیت چاروں صوبوں کے پارٹی رہنما خطاب کرینگے۔ اس ضمن میں نثار احمد کھوڑو نے پارٹی کے ڈویزنل سطح پر اجلاس منعقد کرکے جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید