• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سکیم کے تحت کسانوں، مالداروں اور آئی ٹی ماہرین کو قرض دینے کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے وزیراعظم لون اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا،پہلے مرحلے میں کسانوں،مالداروں،آئی ٹی ماہرین کو قرضے دیئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم لون اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیاہے جسکےپہلے مرحلے میں کسا نو ں ، ما لد ا ر و ں اورآئی ٹی ماہرین کو آسان اقساط پرقرضے دیئے جائیں گےذرائع کے مطابق کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے اورڈیر فارمنگ کیلئے قرض دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ زراعت کے شعبے سے وابستہ نوجوان بھی حکومت سے قرض حاصل کرسکتے ہیں،پہلے سال کسانوں کو قرض کی واپسی کی ضرورت نہیں ہوگی ذرائع نےبتایا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں 50 ارب روپے کے قرض دے گی، جس سے نوجوان بیچ اور کھاد خرید سکیں گے، نوجوان ٹریکٹرز، کھادوں اور بیج کی خریداری کے ساتھ ڈیری فارمنگ کیلئے بھی رقوم حاصل کر سکیں گے، قرض کی رقم سے3 گاؤں مل کر ایک جدید ڈیری پلانٹ لگا سکتے ہیںذرائع نے بتایا کہ قرض کیلئے قومی شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون نمبر ہونا ضروری ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، نوجوان موبائل ایپ پر بھی اپلائی کرسکتے ہیںذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کا مقصد دور دراز علاقوں کی نوجوان نسل کو زرعی کاروبار کی طرف لانا ہے، نوجوان قرض کی رقم سے ڈیری فارم بنا کر مویشی پال سکتے ہیں، قرض سے نوجوان ٹریکٹرز یا دیگر زرعی سامان خرید سکتے ہیں جبکہ اسی ضمن میں آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین کو بھی قرضے دیئے جائیں گے ۔