کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی، ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ شہر کراچی میں جتنے بھی کے ڈی اے اسکیموں میں پارکس اور کھیلوں کے میدان ہیں، ان کو عنقریب آباد کیا جائے گا ۔