• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک اور تعمیر پاکستان میں خالق دینا ہال مرکزی حیثیت کا حامل رہا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ خالق دینا ہال کی تزئین و آرائش تاریخی عمارات کو اصلی حالت میں بحال کرنے کا تسلسل ہے، ہال کی تزئین وآرائش کے لیے برٹش کونسل کے کلچرل پروٹیکشن فنڈ نے اس ہال کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈز دیئے ہیں،تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بھی خالق دینا ہال مرکزی حیثیت کا حامل رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالق دینا ہال کی تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔