گوادر(شِنہوا)لوچستان میں گوادر ائرپورٹ کے ائرپورٹ منیجر خالد کاکڑ نے چین کے مالی تعاون سے تعمیر شدہ نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا حتمی مشاہدہ کیا۔ جبکہ پاکستانی اور چینی انجینئرز نے حتمی جائزہ لیا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کاکڑ نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ پاکستان کا ایک بہت بڑا ہوائی اڈہ ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کا تعمیراتی ڈیزائن حیرت انگیز ہے۔ہوائی اڈے کے رن وے کی لمبائی 3 ہزار 658 میٹر اور چوڑائی 45 میٹر ہے۔ جس کے دونوں اطراف 15میٹر کے اضافی شولڈرز ہیں جس سے رن وے کی کل قابل استعمال چوڑائی 75 میٹر ہوگئی ہے۔