کراچی (اسٹاف رپورٹر)وولن گابا برسبین میں تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے پہلی اننگزمیں 4 وکٹ پر 51 رنزبنائے تھے۔ کے ایل راہول 33 اور کپتان روہت شرما صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ریشبھ پنت 9 ، یشاسوی جیسوال 4 ، ویرات کوہلی 3 اور شُبھمن گِل ایک رن بناکرآؤٹ ہوئے ۔ مچل اسٹارک 2 ، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنزکی ایک ایک وکٹ لی۔ قبل ازیں پیر کو آسٹریلیا پہلی اننگزمیں 445 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی ۔ ٹریوس ہیڈ152، اسٹیواسمتھ 101 ، ایلکس کیری 70 اور مچل اسٹارک 18 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے ۔ جسپریت بمرا نے چھ ، محمد سراج دو ، آکاش دیپ اور نتیش کمار ریڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بمرا نے 12ویں مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 8ویں مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے سابق کپتان کپیل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے ’’سینا‘‘ ممالک میں 7 مرتبہ پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔