کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوگا ، اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف مسلسل حالت جنگ میں ہے ، ملک کے مختلف علاقوں میں دھشتگردوں کے خاتمے کہ لیے کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ، اور ابھی تک سیکڑوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر چکی ہیں۔