• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور بھارت متنازع سرحد پر اعلیٰ سطح مذاکرات رواں ہفتے کریں گے

بیجنگ (اے ایف پی) چین نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں بھارت کے ساتھ اپنے سرحدی تنازعات پر اعلیٰ سطح مذاکرات کرے گا ،جو کہ پانچ سال میں پہلی بار اس طرح کے مذاکرات ہوں گے، یہ سرد تعلقات میں پگھلاؤ کا ممکنہ اشارہ ہے۔تبت اور بھارت کے لداخ خطے کے درمیان سرحد پر 2020میں ایک مہلک فوجی تصادم کے بعد سے تعلقات کشیدہ تھے ، جس میں کم از کم 20بھارتی اور چار چینی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔اکتوبر میں نئی دہلی نے کہاتھا کہ اس نے بیجنگ کے ساتھ ان کی مشترکہ سرحد کے ساتھ متنازع علاقوں میں گشت کے حوالے سے ایک معاہدہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بدھ کو بیجنگ میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے چین بھارت سرحدی معاملات کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔یہ مذاکرات کانٹے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 2003 میں بنائے گئے مذاکراتی طریقہ کار کے فریم ورک میں ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس طرح کی آخری ملاقات دسمبر 2019 میں ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید