• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے گوشت مہنگا فروخت کرنے والے قصاب کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ انور کاکڑ کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سرکی روڈ پر واقع گل بیف ،مٹن اور چکن شاپ کا قصاب سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوشت مہنگا فروخت کر ر ہاہے اوراس کے پاس سرکاری نرخنامہ بھی نہیں ہے جس پر اے ڈی سی نے فوری کارروائی عمل میں لائی اور قصاب کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی ۔