• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں6نائجیرین باشندےگرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں چھ نائجیرین باشندوں کو گرفتاارکر لیا۔ خفیہ اطلاع پر ایک نائجیرین باشندہ گرفتار کیا گیا اور تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دیگر غیر ملکی ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا جس پر دیگر پانچ نائجیرین باشندوں کو سیکٹر جی 13 میں واقع ہوٹل کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ فلیٹ کی تلاشی کے دوران 135 گرام کوکین اور 3.2کلو گرام آئس بھی قبضے میں لے لی گئی۔ اے این ایف کے مطابق ملزمان ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔
اسلام آباد سے مزید