• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،این ایس ایم

کوئٹہ(پ ر)نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ کی طرف سے کوئٹہ، لورلائی، ہرنائی ژوب اور چمن میں شہدائے اے پی ایس 16 دسمبر کے 10 سال مکمل ہونے پر سیمینارکا انعقاد کیاگیا اور شمع روشن کیے گئے، نیشنل سٹوڈنٹ مومنٹ کی طرف سے صوبائی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اے پی ایس کے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دس سال گزرنے کے باوجود معصوم بچوں کے والدین کو انصاف نہ ملنا ملک کے تحقیقاتی اداروںکے چہرے پر ایک داغ ہے آج بھی بچوں کے والدین انصاف کےلیے آس لگا کر بیٹھے ہیں۔ لیکن بجائے اس کے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لہذا نیشنل سٹوڈنٹ مومنٹ مطالبہ کرتی ہے کہ ریاستی اداروں کے طرف سے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کیا جائے ۔تعلیمی اداروں پر اس قسم کے حملوں کی تحقیقات نہ ہونا علم اور شعور سے قوم کو دور رکھنے کے زمرے میں آتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید