• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس بل، حکومت سیاسی‘اخلاقی اورقانونی طورپرہارچکی‘ حافظ حمداللہ

کوئٹہ(پ ر) جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ تنظیماتِ مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر ہار چکی ہے مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائےانہوں نے کہاکہ جے یو آئی اور تنظیماتِ مدارس کا حکومت سے مطالبہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضہ ہے پارلیمنٹ کا منظور کردہ بل قانون تسلیم کیا جائے گیند حکومت کے کورٹ میں ہے اب بھی وقت ہے حکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید