کوئٹہ(پ ر)بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ، کوئٹہ میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام بی پی ایس 17 اور 18 کے انتظامی کیڈر کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کی تربیتی پروگرام منعقدکیاگیا۔یہ پروگرام پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول میں معاون ثابت ہو۔افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے شرکت کی، جبکہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے تقریب کی صدارت کی ۔پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ تربیتی پروگرام قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے، مالیاتی و ابلاغی مہارتوں کو فروغ دینے اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیمی انتظامات میں بہتری کے لیے ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کا عزم دہرایا۔پروفیسر ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی اس کامیاب میزبانی کو سراہا اورنیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے اس مشن پر زور دیا کہ انتظامی پیشہ ور افراد کو بااختیار بنایا جائے۔