• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون آبادمیں گیس لیکیج سے دھماکہ‘ خاتون زخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پشتون آباد کے علاقے عبدالولی چو ک گلی نمبر 18میں رہائشی پذیر عبداللہ ولد عبدالسلام کے گھر میںبدھ کی صبح اس کی بیوی نے جیسے ہی بجلی کابٹن آن کیاتو گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی جبکہ کمرے کی چھت میں سوراخ ہوگیا پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا واضح رہے کہ چار روز میں گیس دھماکوں کے واقعات میں چار خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے صر ف کلی دیبہ میں گیس دھماکے کے باعث تباہ ہونے والے ایک گھر کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید