• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین دشمن مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹ پیداکررہے ہیں، مجلس احرار اسلام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام کے رہنماؤں نےکہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، دین دشمن قوتیں مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس،مولانا محمد مغیرہ، سید عطاء المنان بخاری، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، مولانا محمد اکمل، مولانا تنویرالحسن احرار، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد الطاف معاویہ، قاری محمد صفوان یوسف اور دیگر نےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کوآئین پاکستان کا پابند بنائیں۔ ملکی آئین کی پاسداری نہ کرنا غداری ہے اور قادیانی یہ غداری تقریباً نصف صدی سے کر رہے ہیں اور اداروں کی پراگریس رپورٹ ان غداروں (قادیانیوں) کے خلاف صفر ہے۔ قیام ملک کے اصل مقصد اسلامی نظام کے نفاذ سے انحراف اور سودی معیشت کے اجراء کی وجہ سے ہم گونا گوں مسائل کا شکار ہیں اس کا واحدحل اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خالص اور مکمل اسلامی نظام کا عملی قیام ہے۔
کوئٹہ سے مزید