کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کی بلاول ہاؤس میں ملاقات،قاسم نوید قمر نے بلاول بھٹو کو سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر بریفنگ دی،انھوں نے بتایا کہ سندھ میں ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، ان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، ملا کٹیار پُل، حیدرآباد میرپورخاص کیرج وے اور سندھ نیشنل پاور کمپنی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے بڑے منصوبے ہیں، قاسم نوید نے بتایا کہ جرمنی کے سرمایہ کار سندھ میں زراعت اور پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا۔