• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اسٹاک کی مستند پوزیشن ، مانٹرنگ فول پروف بنا نے کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی بر آمد کے بارے میں بروقت فیصلے کرنے کیلئے ملک میں چینی کے اسٹاک کی مستند پوزیشن کی رپورٹ اور مانٹرنگ سسٹم کو فول پروف بنا نے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی سر بر اہی میں 13رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین‘وزیر مملکت برائے خزانہ ‘ سیکرٹری وزارت خوراک ‘ آئی بی کا نمائندہ ‘ پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن کا نمائندہ ‘ ڈی جی لینڈ انافرمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم ‘ چیئر مین ایف بی آر ‘ سلطان احمد ظفر ‘ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ‘ ڈاکٹر عبیداللہ انجم اکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ‘ ڈاکٹر بہرہ ور جان ڈی جی ٹریڈ ادارہ شماریات اور اکرام الحق شامل ہیں۔کمیٹی کی ٹی اوآر جاری کردی گئی ہیں۔ کمیٹی چینی کی پیداوار ‘ استعمال اور سٹاک کے متعلق تمام ڈیٹا سروس کا جائزہ لے گی۔
اہم خبریں سے مزید