لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس میں کوٹ لکھپت اورجیابگا ریلوے اسٹیشن کے درمیان اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا ریسکیو 1122اور ٹرین انتظامیہ نےآگ قابو پایا تاہم متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کردیا گیا، ریلوےانتظامیہ کے مطابق آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔تمام مسافر محفوظ رہے ،ریسکیو 1122 اور ٹرین انتظامیہ نے آگ بجھا دی سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے آتشزدگی کے واقعہ کی فوری تحقیقات کیلئے ڈپٹی چیف الیکٹریکل انجینیر، ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر (کیرج) اور ڈپٹی چیف کمرشل مینیجر پر مشتمل کمیٹی بنادی جو دو روز میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائے گی۔