کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال کیا تحریک انصاف کی پیشکش اور اسپیکر کی آفر کے بعد جمود ٹوٹے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا کہ اس وقت مقتدرہ مذاکرات کے موڈ میں نہیں لگتی نہ پی ٹی آئی کی بارگین کی پوزیشن ہے،تجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ حکومت عمران خان کے مطالبات پورے کرنے کو تیار نہیں ہے۔یہ مذاکرات صرف ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان نہیں ہونے چاہئیں۔
تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ اگرسیاسی جماعتیں مل کر استحکام کاراستہ نکالتی ہیں تو اس میں اسٹیبلشمنٹ کو کوئی نقصان نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ آئے گی۔