• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جنوری سے بلا لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، آئی جی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے صوبے میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن ہو گا،31دسمبر تک صوبے میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی۔گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میں پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر تک بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو وارننگ دیں گے اور چالان کریں گے۔یکم جنوری سےسخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیےجائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید