اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/حنیف خالد) جدیدسہولتوں سے آراستہ نیو گوادر انٹر نیشنل ائر پورٹ عالمی تجارت کا مرکز اور 43سو ایکڑ رقبے پر پر بننے والے ہوائی اڈے کی ٹرمینل بلڈنگ 14ہزار مربع میٹر پر محیط ہے , ڈیوٹی فری شاپس، ریٹیل آؤٹ لیٹس، ریستوران، وینڈنگ مشینیں او پریمئم لاؤنجز بھی تیار ہیں ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مستند ذرائع نے نام شائع نہ کرنے کی استدعا کے ساتھ جنگ کو بتایا ہےکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ملک کے باقی بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے منفرد مقام دلانے والے انفراسٹرکچر کے اہم نکات میں یہ بات شامل ہے کہ اس کی ٹرمینل بلڈنگ 14ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ یہ ٹرمینل بلڈنگ 4لاکھ مسافروں کو سالانہ سنبھالنے کی گنجائش کی حامل ہے جسے بڑھا کر 16لاکھ مسافر سالانہ سنبھالنے تک بڑھانے کے قابل ہے۔ کارگو کمپلیکس کی ابتدائی گنجائش 30ہزار ٹن سٹیٹ آف دی آرٹ کولڈ سٹوریج اور ویئر ہاؤسز (گوداموں)کی سہولیات سے مزین ہے۔