• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5 لڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5 لڑکیوں کو اغواءکرلیا گیا۔ تھانہ ریس کورس کو سید زفاقت حسین شاہ نے بتایا کہ میری بڑی بہن رفعت اپنی دیگر فیملی کے ہمراہ گھر کا سامان وغیرہ لینے کیلئے مارکیٹ گئی۔ جب واپس آئی تو میری بھانجی (م) گھر پر موجود نہ تھی ۔ مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بھانجی کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو عبد الرشید نے بتایا کہ میر ی بیوی کی بھتیجی (س) عمر 17جس کی والد ہ 6 سال قبل فوت ہو چکی تھی اور وہ6 سال سے میرے گھرمیں ہی رہائش پزیر تھی صبح گھر سے نکل کر کہیں چلی گئی۔ قوی شبہ ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو روبینہ کوثر نے بتایا کہ میری بیٹی (الف) عمر14 سال محلہ کی د کان پر چینی لینے کیلئے گئی جو کافی دیر تک واپس نہ آئی جس کو وسیم نامی لڑکا بھگا کر لے گیا ۔تھانہ جاتلی کو نثار احمد نے بتایا میری بیوی (ن) عمر 38 سال 10 بجے بچوں کے سکول گئی جو تا حال واپس نہ آئی ۔ اسے کسی نے اغواء کرلیا ۔ مجھے تقریباً چار ماہ قبل ایک فون سے کال آئی تھی کہ میرا نام مسعود اعوان ہے۔ تم اسے طلاق دو میں اس سے شادی کروں گا ۔مجھے اس پر قوی شبہ ہے کہ اس نے میری بیوی کو اغواء کیا ہوگا ۔تھانہ صدربیرونی کو عائشہ بی بی نے بتایا کہ امی ابو کے آئے روز جھگڑوں کی وجہ سے میری ماں ہم سب بہن بھائیوں کو لےکر راولپنڈی آ گئی اور المعصومین ٹرسٹ میں ہم لوگوں نے پناہ لی۔ میرا والد وہاں بھی آ گیا ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا ۔میری ماں کو گالیاں دیں اور لڑائی جھگڑا کیا ۔ہمیں بھی پریشان کیا اور ڈرایا ۔ میرے والد کے لڑائی جھگڑے اور ڈر کی وجہ سے میری چھوٹی بہن (ن) بی بی عمر 11 سال ٹرسٹ سے کہیں چلی گئی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید