• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اسٹیبلشمنٹ کا پروڈکٹ تھا اور اب امریکی مدد سے اقتدار چاہتا ہے، وزیر دفاع

لندن (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا پراڈکٹ تھا اور اب وہ امریکا کے کاندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، اگر کوئی بیرونی ہاتھ پی ٹی آئی کی مدد کو آیا تو پاکستان اپنی حفاظت کریگا، عمران خان کے دور حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی جس پر وائٹ پیپر جاری کرونگا،جنرل باجوہ مائنس نواز شریف پر کام کرتے رہے ہیں، مجھ سے بھی اس معاملے پر رابطہ کیا گیا اور میں نے اجازت کے بعد ملاقات بھی کی تھی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ9مئی میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی جبکہ اس حساس معاملے پر فوری فیصلوں کی ضرورت تھی کیونکہ9مئی کو حساس مقامات پر حملے کیے گئے، ہجوم تربیت یافتہ تھا، عمران خان اور دیگر کا مطالبہ تھا کہ ویڈیو ریلیز کریں اب ہوگئیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جن 25لوگوں کو سزائیں ہوئیں اْنکے چہرے اب سامنے آگئے ہیں، اب بہت سے کیسز باقی ہیں اْن کے بھی جلد فیصلے آئیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ سیاسی معاملات یا تحفظات پر قومی یا وطن کے دفاع کو چیلنج کرنے کا معاملہ کبھی دنیا کی تاریخ میں پیش نہیں آیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ اْس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے منصوبہ بنایا تھا کہ نواز شریف کو مائنس کر کے عمران خان کو لایا جائے، جب عمران خان کو آر ٹی ایس بیٹھا کر اقتدار میں لایا گیا تو عمران حکومت میں ہزاروں اور اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید