سنبھل (مانیٹرنگ نیوز) بھارتی ریاست سنبھل میں صدیوں پرانی تاریخی مسجد بھی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر آگئی۔ انتہا پسند ہندوؤں نے مسجد کو مندر پر تعمیر کرنے کا ایک جھوٹا دعویٰ کیا اور اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے عدالت پہنچ گئے۔ ہندو قوم پرستوں نے تاریخی مسجد کی حفاظت پر مامور مسلمانوں پر تشدد اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے 4نمازی بھی شہید کر دئیے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے مسجد پر قبضے کی کوشش پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے اسے متعصبانہ سوچ قرار دیا۔مسجد انتظامیہ کے رکن مشہود علی فاروقی کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسجد کا مندر پر تعمیر کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔