اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21کے افسر عمران سکندر کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب روفی شہز ادہ کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پر سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن اینڈ نا ر کاٹکس کنٹرول میں تعینات کیا گیا ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سینئر میڈیکل افسرڈاکٹر غلام فرید کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب کے محکمہ صحت کو واپس کردی گئی ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سینئر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سمیع اقبال کو تبدیل کرکے ان کی خڈمات محکمہ صحت بلوچستان کو واپس کردی گئی ہیں۔سیکشن افسر علی حیدر کا نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن سے قانون و انصاف ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔سیکشن افسر محمد سلیم اللہ کا ریاست و سرحدی اُمور ڈویژن سے قانون و انصاف ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔