اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارہ چنار میں ادویات کی فراہمی ، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لئے مختص کر دیا گیا۔ ہیلی کاپٹر نے دو پروازوں کے ذ ریعے ایک ہزار کلو گرام ادویات پہنچائیں،واپسی میں مریض اسلام آ باد لائے گئے وزیراعظم کی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جار ی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پاڑا چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پارا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر فلائٹ گزشتہ روز را چنار پہنچا۔