کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نےکراچی ائرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئےجعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن حکام نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناکر ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کی۔ملزم کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا،سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کی مطابق بھی ویزا جعلی تھاویزے میں کسی قسم کی یو وی خصوصیات آویزاں نہیں تھیںابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شیخوپورہ کی ایجنٹ سے کینیڈا جانے کا معاہدہ کیاملزم نے نواز نامی ایجنٹ سے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے میں کینیڈا جانے کا معاہدہ کیاملزم پنجاب پولیس کا ملازم ہے۔ملزم وومن انکلیو گجرانوالہ میں بطور کانسٹیبل تعینات ہےملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔