• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس اور یوم قائداعظم کی تعطیل کے باوجود کراچی میں 15 نئے کسٹمز آپریٹرز تعینات

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) قائداعظم کے 148 ویں سالانہ یوم پیدائش کے قومی دن اور کرسمس کی عام تعطیل کے روز بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بند دفاتر کھلوانے گئے اور چئیرمین راشد محمود لنگڑیال ممبر کسٹم آپریشنز جنید جلیل خان کی سفارشات کے مطابق خصوصی نوٹیفکیشن نمبر 3339-C-III/2024 جاری کیا ھے جس کے تحت 25 دسمبر 2024 کو کسٹمز ڈیپارٹمنٹ (بی ایس-16) کے پندرہ نئے 15 کسٹم آپریزروں کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا اعلان کیا۔ کراچی کے ساوتھ ایشیا کرگو ٹرمینل پر پیر سے نئے کسٹم آپریزرز ڈیوٹی سنبھالیںں گے ملک ولید آصف کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایپریزل، ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (ایس اے پی ٹی)، کراچی سے کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جی آئی اے پی)، کراچی بھیجا گیا، محمد سلیم محبوب اور عبدالغفار کو پوسٹ کلیرنس آڈٹ (ساؤتھ) اور انٹرنل آڈٹ-ساؤتھ، کراچی منتقل کیا گیا، جبکہ نازیہ کفیل بھی انٹرنل آڈٹ-ساؤتھ، کراچی تعینات ہوئیں۔ سید صدیق اللہ اور شیخ حکیم اللہ کو جی آئی اے پی، کراچی بھیجا گیا۔ عادل جاوید، طاسف احمد، اور الیاس گچکی کو ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر، کراچی میں تعینات کیا گیا۔جن کے نام یہ ھیں عارف علی شہزاد قریشی کو کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایکسپورٹس)، پورٹ محمد بن قاسم، کراچی، اور علی رضا کو ڈائریکٹوریٹ آف ان پٹ آؤٹ پٹ کو-ایفیشنٹ آرگنائزیشن (ساؤتھ)، کراچی بھیجا گیا۔ اشر نذیر اور عطا الرحمن خان کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی میں، جبکہ عمران اسلم کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی میں تعینات کیا گیا۔ آخر میں، محمد نعمان منظور کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایپریزل (ایس اے پی ٹی)، کراچی میں مقرر کیا گیا۔ تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا چارج چھوڑ کر کل صبح 9 بجے کلکٹریٹ آف کسٹمز ایپریزل (ایس اے پی ٹی)، کراچی میں رپورٹ کریں۔
اہم خبریں سے مزید