• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی ‘سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کےقائد محمد نواز شریف کو سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فہم وفراست‘ دور اندیشی اور ملک کی خدمت کا مثالی جذبہ میرے لئے مشعل راہ ہے۔بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ محمد نواز شریف کی سیاسی خدمات پوری قوم کے لئے امید کی کرن ہیں،پاکستان ان کی انتھک کاوشوں اور بصیرت افروز قیادت پر ہمیشہ فخر کرےگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت اور کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں۔
اہم خبریں سے مزید