اسلام آباد ،کراچی ( ایوب ناصر ، اسد ابن حسن) یونان کشتی حادثے میں ملوث 130انسانی سمگلروں کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر دئیے گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے تمام ایئرپورٹس پر امیگریشن عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ، یونان کشتی حادثہ میں ملوث ایک اور انسانی اسمگلرسلیم اختر کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ، گجرات ، سیالکوٹ میں دو FIA ہیڈ کانسٹبلز مبینہ معاونت پر گرفتار ، ملزم سلیم اختر بین الاقوامی گینگ کا رکن ہےجس نےمتاثرہ شہری کو یورپ بھجوانےکیلئے 28لاکھ روپے ہتھیائے ملزم نے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی،کشتی حادثے میں شہری رحمٰن علی کی موت واقع ہوئی تھی، ایف آئی اے نے گزشتہ روز ضلع منڈی بہاالدین کے علاقے پھالیہ سے مدثر علی کو حراست میں لیا تھاملزم نے یورپ بھجوانے کے نام پر احتشام انجم نامی شہری سے 34 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے تھے، 16 دسمبر کو یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے سے متعدد تارکین وطن سمیت 40 پاکستانیوں کی موت ہو گئی تھی، واقعے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے، سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں کی نشاندہی اور ان کیخلاف سخت کارروائی اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئےمتعلقہ اداروں کو آپس کے رابطے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔ ایف آئی اے گجرات کمپوزٹ سرکل کے ایس ایچ او سب انسپیکٹر بدر بشیر کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سلیم اختر جس نے حالیہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے رحمان علی سے 28 لاکھ روپے وصول کر کے اس کو یونان میں نوکری کا جھانسہ دے کر روانہ کیا تھا۔