راولپنڈی(رپورٹ :راحت منیر)نو مئی کے مقدمات میں سزائیں پانے والے ملزمان سزا کے خلاف آرمی ایکٹ کی سیکشن ون(33)کے تحت ملٹری کورٹ آف اپیل سے رجوع کرسکتے ہیں۔اگر آرمی کورٹ آف اپیل بھی ملٹری کورٹ کا فیصلہ بحال رکھتی ہے تو ملزمان عدالت عالیہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔عدالت عالیہ کا ڈویژن بنچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔قانونی ماہرین کے مطابق نو مئی کے ملزمان کو آرمی ایکٹ کی سیکشن2(ون)ڈی اورسیکشن59کے تحت سزائیں سنائی گئیں ہیں۔فوجی مقدمات کی پیروی کےماہر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سروس معاملات میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف ایک آذاد کورٹ آف اپیل کیلئےجنوری2019میں پی ٹی آئی کے دور میں لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔