• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کیا کرتے تھے، عطاء تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ،عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کیا کرتے تھے۔بانی پی ٹی آئی کہا کرتے تھے کہ دنیا کی بہترین کورٹ بنی ہے تو ملٹری کورٹ بنی ہے،9 مئی کا معاملہ ان تک بھی جائے گا جو ماسٹر مائنڈ تھے اور منصوبہ ساز تھے،سینئر صحافی و تجزیہ کار،شہزاد اقبال نےکہا کہ حکومت مذاکرات کے لئے بیٹھی ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی منشا شامل ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار،وسیم بادامی نے کہا کہ ابھی اس معاملے کو نتیجہ خیز ہونے کے لئے بہت سفر طے کرنا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ،عطا تارڑ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے دو سال بعد آئے، عجلت میں نہیں کئے گئے۔ مذاکرات سے9 مئی کا کوئی تعلق نہیں۔9 مئی پر سمجھوتہ کرنے کا مطلب ہوگا کہ آئندہ کسی کو ایسا کرنے پر سزا نہ ملے۔قابل تردید شواہد ہونے کے باوجود سزا نہ دیں تو انصا ف کا نظام درہم برہم ہوجائے گا۔ہر چیز کی مخصوص قانون اور عدالت ہوتی ہے۔نارکوٹکس کا معاملہ ہوگا تو وہ اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں فیصلہ ہوگا۔جو لوگ فوجی تنصیبات کے اندر گئے اور حملے کئے ان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلے۔ جن لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا ان کے مقدمات اے ٹی سی میں چلے۔ان تمام مجرمان کو شفاف سماعت کے تمام حقوق دیئے گئے۔ بانی پی ٹی آئی فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کیا کرتے تھے۔بانی پی ٹی آئی کہا کرتے تھے کہ دنیا کی بہترین کورٹ بنی ہے تو ملٹری کورٹ بنی ہے۔امریکا، یورپ میں فوجی تنصیبات پر حملہ ہو تو کیا قیامت برپا نہیں ہوجائے گی؟امریکا میں بھی ملٹری کورٹس موجود ہیں وہاں بھی ملٹری کورٹس سے سزائیں ہوتی ہیں۔میں نے شارٹ آرڈر پڑھ کر کبھی تبصرہ نہیں کیا۔کسی اور ملک میں 9مئی جیسا واقعہ ہوتا تو سخت سزائیں ہوتیں۔9 مئی کو لوگوں کو باقاعدہ اہداف دیئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید