• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، مالی استعداد نہ رکھنے والے مجرموں کو وکیل خدمات کی فراہمی کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے فوجداری مقدمات میں وکیل کی خدمات کے لئے مالی استعداد نہ رکھنے والے ملزموں ،مجرموں کو سرکاری خرچ پر وکلا ء کی خدمات فراہم کرنے کے حوالہ سے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جووکلا ء پینل کی تشکیل کیلئے دلچسپی رکھنے والے وکلاء سے درخواستیں وصول کرکے ان پر غور کریگی ،سپریم کورٹ کے سرکلر کے مطابق چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کے احکامات کی روشنی میں قائم کمیٹی سپریم کورٹ کے وکلاء کے پینل کی منظوری دیگی جو سرکاری خرچ پر ملزموں یا سزایافتہ مجرموں کی عدالت میں وکلالت کریگااس حوالے سے وکلاء کے تقرر کیلئے پینل میں شامل ہونے کے خواہشمند صرف سپریم کورٹ کے وکلاء سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید