کراچی (این این آئی)کراچی بار کونسل نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ کراچی بار کونسل نے عدالت عظمی سے 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جبکہ یہ بھی کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور ان کے فیصلوں کو بھی ختم کیا جائے۔ وکیل فیصل صدیقی کے توسط سے دائر درخواست میں چاروں صوبوں سمیت وفاقی الیکشن کمیشن، سپیکر اسمبلی اور سینٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے برخلاف ہے۔