• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی، رواں سال 15 لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں رواں سال15لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، پانچ لاکھ کے قریب مریضوں کو شعبہ حادثات میں لایا گیا ، 63ہزار سے زائد کو اسپتال میں داخل کیا گیا،20ہزار کے قریب آپریشن کیے گئے ،18ہزار سے زائد بچوں کی ولادت ہوئی ،ڈھائی ہزار سے زائد دوران علاج انتقال کر گئےجبکہ 2 ہزارسے زائد افرادکو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا ۔ سول اسپتال کراچی سے حاصل اعداد وشمار کے مطابق یکم جنوری 2024سے25دسمبر 2024 تک اسپتال کی او پی ڈی میں 15لاکھ 72ہزار 298 مریض معائنے کے لئےآئے ، شعبہ حادثات میں 4لاکھ 90ہزار 118مریضوں کو لا یا گیاجہاں دوران علاج845مریض انتقال کر گئے ، شعبہ میں 2ہزار 587افراد کو مردہ حالت میں بھی لایا گیا۔ مختلف شعبہ جات میں 63ہزار 728 مریضوں کو داخل کیا گیاجن میں سے ایک ہزار 664دوران علاج افراد انتقال کر گئے ۔برنس سینٹر میں ایک ہزار400 مریضوں کو لایا گیا جن میں سے 172 دوران علاج انتقال کر گئے۔
اہم خبریں سے مزید