اسلام آباد( نیوز رپورٹر)پارہ چنار میں بلا تفریق آپریشن اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ ایرانی ساختہ اسلحے کی موجودگی اور بنکرز کی تعمیر اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ علاقے میں غیر قانونی عسکریت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ اسلحہ نہ صرف ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ خارجی مداخلت کے الزامات کو بھی تقویت دیتا ہے۔ریاست کو چاہیے کہ وہ دھرنوں کو فوری طور پر ختم کروانے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کرے۔یہ مطالبہ پاکستان راہ حق پارٹی کے تر جمان حافظ منیب فاروقی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا راستہ اپناتے ہوئے امن پسند عناصر کو ساتھ لے، مگر جو لوگ بغاوت کے راستے پر ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ پارہ چنار سے ایرانی ساختہ اسلحہ قبضے میں لیا جائے اور اس کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔