• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی 27 ملک بھر کی 58 پروازوں میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں احتجاجی دھرنوں اور ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے کراچی کی 27جبکہ ملک بھر کی 58پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام اباد آئے جانے کی 9پروازوں میں 1سے 4گھنٹے تک کی تاخیر ہوئی۔ کراچی لاہور کے مابین 4پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کراچی پشاور کی پرواز ایف ایل 865، 866میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی سے فیصل آباد، سکھر، ابوظہبی، جدہ، استنبول، دمام کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔ مجموعی طور پر اسلام اباد ایئرپورٹ کی 15 کوئٹہ کی 4 ملتان کی 4 اور لاہور کی 20 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید