سکھر،اسلام آباد (بیورو رپورٹ،نمائندہ جنگ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا سے بہت اچھے خاندان ہجرت کرکے پاکستان آئے، انہوں نے کام کیا، محنت کی، یہ ثابت کیا کہ اگر انکی تھوڑی سی مدد کی جائے وہ اچھی کارکردگی دکھاسکتے ہیں اور اچھا نتیجہ دے سکتے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے خاندان کی شعبہ صحت میں نمایاں خدمات ہیں، انکے نانا قائد اعظم کے ساتھی تھے، قیام پاکستان سے پہلے بھی انکی فیملی اچھی ساکھ و شہرت رکھتی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال سکھر کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء الدین سکھر کیمپس کیلئے حکومت سندھ اخراجات دے رہی ہے، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے بھی ضیاء الدین اسپتال بنانے کا کہا، میں نے کہا کہ بسم اللہ، یہ تو اچھی بات ہے لیکن خرچہ آپ دے۔ سکھر کیمپس کیلئے شہریار خان مہر نے زمین دی، زمین مہنگی تھی، مگر جو قیمت میں نے کہی اسی قیمت پر زمین دی۔ ڈاکٹر عاصم کی فیملی اپنے بزرگوں کی روایات کی پاسداری کررہی ہے اور ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سندھ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اسلام آباد سے طاہر خلیل کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل قیادت ہے،حیدر آباد میں بھی اسی معیار کا ہسپتال بنایا جائیگا،ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کی یونیورسٹی کیلئے سندھ حکومت فنڈز فراہم کریگی ،صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کا قیام صدیقہ جاریہ ہےجس کا ثواب ڈاکٹر عاصم کے خاندان کو تو پہنچے گا ہمیں بھی اس کار خیر کا ثواب ملے گا، ڈاکٹر عاصم کے نانا قیام پاکستان سے پہلے ہندوستان کی ممبئی اسمبلی کے رکن تھے اور ریلویز کے شعبہ کے ڈپٹی ایڈوائزر اور قائداعظم محمد علی جناح کیساتھ کام کرتے رہے آج انکی نسل انکی میراث کو آگے بڑھا رہی ہے،، حیدرآباد میں ہسپتال کے قیام کیلئے ذاتی زمین فراہم کر دی ہے وہاں بھی عالمی معیار کاہسپتال بنایا جائیگا بلوچستان میں حکومت فنڈ فراہم کرے وہاں بھی ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال قائم ہوگا،سکھر کو دیگر شہروں کی طرح ترقیاتی منصوبے دینا چاہتے ہیں روہڑی کے آغاز سے نہر کو پختہ کرنے جا رہے ہیں جس پر15 ارب روپےخرچ ہونگے قائد عوام کی اس روایت پر چلتے رہیں گے کہ غریب عوام کی خدمت کی جائے اور سندھ حکومت پر زور دیتے ہیں کہ عوامی خدمت کو ترجیح دیں اس موقع پر صدر مملکت نے ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح بھی کیا ، قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کیاتقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، اراکین پارلیمنٹ ،ڈاکٹر عاصم حسین ، علاقہ معززین اور مخیر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔