• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا ملٹری کورٹ سے سزاؤں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنیکا اعلان

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ملٹری کورٹ سے سویلین کو سزائیں دینے کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ پارٹی کے رہنما علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ انصاف لائر فورم پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریگی، ملٹری کورٹ میں ورکروں کو سزائیں غلط دی گئیں ہیں، ان فیصلوں کو کالعد قرار دیا جائے گا اور سزا پانے والے جلد رہا ہوں گے، جیلوں میں قید تمام قائدین اور کارکنان کی جلد رہائی کیلئے قوم سے دعائیں کرنے کی اپیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علیٰ امین گنڈاپورکے کہنے پر رٹ دائر کرینگے۔انہوںنے کہاکہ انصاف لائر فورم پشاور ، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی رٹ دائر کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید