کراچی(اسٹاف رپورٹر)جےیوآئی کے وفد صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں نو ڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری اورر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات ،مدارس بل ، سندھ کے امن امان ، ملکی ، علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے مدارس بل پر مولانا فضل الرحمن کے خدشات کو جلد ختم کرکے وعدے کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ جلد از جلد حل ہونے کی یقین دہانی کر ائی۔ مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی بدترین امن امان کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ،سندھ بھر میں عوام کے جان ، مال عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ملاقات میں جے یو آئی لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرو ، پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال ٹالپر ،اراکین سندھ اسمبلی جمیل احمد سومرو ، سہیل انور خان سیال ، مولانا طاہر محمود سومرو و دیگر بھی موجود تھے۔