• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاثر کو مسترد کرتے ہیں کہ عمران اپنے لئے گنجائش ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی اپنے لیے کوئی گنجائش ڈھونڈ رہے ہیں، انہیں استقامت سے کھڑے 500دن ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اصولی موقف اور عوام کےلیے جیل میں ہیں، ہماری جدوجہد کا مرکز آئین اور قانون کے اندر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک پُرامن سیاسی جماعت ہے، مشکلات کے باوجود عدالتی جنگ عدالت میں لڑ رہے ہیں، ہم یہ تاثر رد کرنا چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستانی عوام کےلیے جیل کے اندر ہیں، جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ اس پر ہوں گے کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی استقامت کے ساتھ اپنے اس موقف پر قائم ہیں، اس حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے۔ شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ہماری جدوجہد کا دوسرا حصہ پُرامن احتجاج ہے، پی ٹی آئی قیادت سے لے کر ورکر تک سب پر مقدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر جمہوری سوچ کی مذمت اور فاشسٹ نظریات کو مسترد کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید