لندن (نمائندہ جنگ) فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات نے کاروباری شخصیت راجہ مظہر کے بھانجے راجہ خرم بشیر کے قتل پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انھیں انصاف دلوایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ راجہ مظہر محب وطن پاکستانی ہیں، حکومتی پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں۔ قاتل جہلم کے گاؤں فتح پور میں اسلحہ لئے دندناتے پھرتے رہے اور راجہ مظہر کے بھانجے راجہ خرم بشیر کو قتل کر گئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔